کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5ملزمان ہلاک
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5ملزمان ہلاک ہوگئے،ہلاک ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارادتوں میں ملوث تھے جبکہ ملزمان کا ریکارڈجمع کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 4یثرب امام بارگاہ کے نزدیک ایک مکان میں ملزمان کے گھسنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمان نےفائرنگ کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے پانچوں ملزمان مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے ملزمان میں سے 3کی شناخت عابد،ریاض اورمحمدمصطفیٰ کے نام سے ہوئی جبکہ ملزمان کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہےجبکہ ان کے زیر استعمال ڈبل کیبن گاڑی بھی قبضےمیں لے لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق 2ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ ان کا کریمنل ریکارڈجمع کیاجارہاہے۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران مارے گئے ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ،2ملزمان کا تعلق بہاولپورسے تھا۔
