'عمران خان اورشہزاد اکبر کی دماغی حالت گھٹیا'

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے ۔ وہ کہتی...
شائع 27 نومبر 2020 07:15pm

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے ۔ وہ کہتی ہیں یہ ہے عمران صاحب اور شہزاد اکبر کی گھٹیا دماغی حالت ۔ کبھی صحت اور کبھی کسی کی والدہ کی موت پر سیاست کررہے ہیں ۔

میڈیا سے بات چیت میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پرول پر رہائی کوئی احسان نہیں بلکہ شہباز اور حمزہ کا قانونی حق تھا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ آپ نالائق، نااہل، اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ تو ہیں ہی لیکن قوم نے آپ کے گھٹیا اور چھوٹے پن کی انتہا بھی جان لی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کبھی صحت اور کبھی موت پر سیاست کررہے ہیں۔

Read Comments