Aaj Logo

شائع 27 نومبر 2020 07:19pm

'پوتوں کا دادی کو پارسل کرنا مناسب نہیں'

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی براے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ روایت ہے جب کوئی بزرگ انتقال کرے تو پرسے اور تعزیت کے لئے بیٹے آتے ہیں، پوتوں کا دادی کو پارسل کرنا مناسب نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ پوتوں کا دادی کو پارسل کرنا مناسب روایت نہیں، مریم نواز دادی کے انتقال کی خبر ملنے کے باوجود سیاسی نشہ پورا کرنے کیلئے پشاور جلسے میں گئیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کے جلسوں کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ قانون کی پامالی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان بولے مریم نواز تین ماہ تک جیل میں رہیں، سی کلاس قیدی ہونے کے باوجود انہیں بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی حکومت نے معمول سے ہٹ کر پانچ روز کا پیرول دیا،

Read Comments