نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد...
شائع 27 نومبر 2020 09:42pm

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کردی گئی۔

لندن میں نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، بیگم شمیم اخترکی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں نوازشریف اور اسحاق ڈار نے شرکت کی۔حسن نواز، حسین نواز،سلیمان شہباز بھی اس میں شریک ہوئے۔

نوازشریف کی والدہ کاجسدخاکی آج شام پاکستان روانہ کیاجائےگا۔

Read Comments