بختاور بھٹو کی منگنی،لوگوں کی دعاوں کا شکریہ ادا کیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی...
شائع 27 نومبر 2020 11:12pm

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی ہوگئی۔

بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی،

تقریب میں سو سے ایک سو پچاس افراد شریک ہوئے، تقریب بلاول ہاؤس میں ہوئی، آصف زرداری اسپتال سے گھر پہنچے جبکہ بلاول بھٹو کورونا کے باعث ہمشیرہ کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔

تقریب میں شریک محمود چوہدری کے اہلخانہ کا وفد بارہ سے پندرہ افرادپر مشتمل تھا جبکہ مہمانوں میں بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض، آصف زرداری کے قریبی دوست انور مجید سمیت پیپلزپارٹی کے تمام اہم ترین رہنما موجود تھے۔

منگنی کی تقریب شروع ہونے سے پہلے بختاور بھٹو نے ٹؤئیٹ بھی کیا اور تمام لوگوں کے پیار محبت اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا آج میری زندگی کا اہم ترین دن ہے،ابھی تو شروعات ہے، کورونا وبا کے بعد ہم اسے بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

Read Comments