احساس کفالت پروگرام کا دورہ

وزیرِاعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے تحت چلنے والے...
شائع 27 نومبر 2020 11:12pm

وزیرِاعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کے تحت چلنے والے احساس ادائیگی سینٹر کا دورہ کیا ۔

ڈاکٹر ثانیہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ یہ نظام مستحق خواتین کو بدعنوان ایجنٹ اور پیسوں کی کٹوتی کرنے والے ٹولوں کی گرفت سے تحفظ مہیا کرے گا۔

وزیراعظم کو "احساس ون وومین ون بینک اکاؤنٹ" کا ٹرائل رن بھی دکھایا گیا ۔

عمران خان کو بتایا کہ یہ سہولت اگلے سال سے میسر ہوگی ۔ جس سے لوگ چاہیں تو اپنی رقم نکلوالیں یا ڈیجیٹل-والٹ میں محفوظ کرلیں۔ اس طرح پاکستان میں پہلی بار غریب ترین طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کے پاس اپنی ادائیگی کو محفوظ کرنے کا اختیار ہوگا۔

Read Comments