Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2020 08:34am

کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔ سرکلر ریلوے کے لئے اسٹیشن موجود ہی نہیں، جو ہیں وہ کسی آثار قدیمہ سے کم نہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورِ حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی مسائلستان بن گیا ہے، پانی بجلی کے ساتھ اب گیس کی لوڈشیڈنگ بھی شروع کردی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان تین ماہ قبل تیار کیا گیا۔ گیارہ سو ارب کا پیکج دھوکا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پورا ملک کراچی کے ٹیکسوں پر چلتا ہے اور ہمیں ہی نظر انداز کیا جاتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کہتے ہیں کے سی آر کا افتتاح عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے وائٹ واش تھا۔ عملی طور پر کے سی آر کا کوئی وجود نہیں۔

Read Comments