Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2020 08:57am

حکومت کچھ بھی کر لے، ملتان جلسہ ہو کر رہے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کچھ بھی کرلے، ملتان جلسہ ہو کر رہے گا، آصفہ بھٹو نمائندگی کیلئے پہنچ رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملتان اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے بوکھلا چکی ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت پیپلزپارٹی کے مختلف کارکنوں کو گرفتار کرلیا،چاہے کچھ بھی ہو،ہم 30نومبرکوپی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کیلئے پہنچ رہی ہیں ، ملتان میں جلسہ توہوکررہےگا۔

Read Comments