Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2020 10:38am

علی قاسم گیلانی کی 30 روز تک نظربندی کے احکامات جاری

ملتان:ڈپٹی کمشنرملتان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کی 30روز تک نظربندی کے احکامات جاری کردیئے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے علی قاسم گیلانی کی نظر بندی کا مراسلہ جاری کردیاگیا،ڈپٹی کمشنر نے 3ایم پی اوکےتحت پیپلز پارٹی کے رہنماءعلی قاسم گیلانی کی 30روز تک نظربندی کے احکامات جاری کئے ۔

مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ علی قاسم گیلانی پر نقص امن اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں،علی قاسم گیلانی کو 30دن تک زیر حراست رکھا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹےعلی قاسم گیلانی سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے کوروناوائرس کےخدشات کےپیش نظرجلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Read Comments