پیپلز پارٹی کی علی قاسم گیلانی کی گرفتاری کی مذمت،فوری رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی )نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے اپنے رد عمل میں قاسم گیلانی پر بہیمانہ تشدد کو افسوس ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنگدلی کی انتہا ہے کہ قید کر کے کسی کو ملاقات بھی نہیں کرنے دی جارہی ،حکومت اپوزیشن کیخلاف ریاستی طاقت استعمال کرنے سے باز آئے۔
سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ پولیس افسران واٹس اپ پر موصول ہونے والی ہدایات پر کام کے بجائے آئین کی پاسداری کریں، وفاقی وزیر نے گزشتہ روز سکھر میں جلسہ کیا، وفاقی حکومت کا دوہرا معیار قابل مذمت ہے، پنجاب پولیس قاسم گیلانی فوری رہا کرے۔
پوشہ خان نے کہا کہ قاسم گیلانی پر تشدد عمران اور بزدار پر قرض رہے گا، عمران خان خود آعلی افسران کو مخالفین کے خلاف اکساتے ہیں، جیالے ہیں مقابلہ کرینگے نیازی کی طرح چھپ کر نہیں بیٹھیں گے،پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔
