پشاورجلسہ میں پی ڈی ایم جماعتوں کےضلعی صدور کیخلاف ایف آئی آر درج
پشاور میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کےضلع صدور کےخلاف تھانہ پہاڑی پورہ میں ایف آئی آردرج کردی گئی۔ایف آئی آر میں ایپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ کے دفعات لگائے گئے ہیں۔
تھانہ پہاڑی پورہ پولیس ایس ایچ او کاکہناہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ضلع صدور کے خلاف ایف آئی آر تھانہ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کی روشنی میں درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں جے یو آئی،مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، اے این پی اور قومی وطن پارٹی کے ضلعی صدورنامزد کر دیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کرونا پھیلاؤ کے پیش نظر اجازت نہیں دیتی۔ پھر بھی پی ڈی ایم نے جلسہ کیا۔
ایف آئی آر میں اسلحے کی نمائش اور ساونڈ سسٹم سمیت دیگر اشیا کا غیر قانونی استعمال بھی جواز بنایا گیا ہے۔