Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2020 12:43pm

ایم کیوایم کے رہنماء عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کراچی:ایم کیو ایم کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر صنعت عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے ،عادل صدیقی کچھ دنوں سے نجی اسپتال میں داخل تھے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن عادل صدیق انتقال کرگئے، عادل صدیقی کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔

عادل صدیقی کراچی کے نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر تھے ، انہیں 22نومبر کو کورونا کے باعث طبعیت خراب ہونے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا،عادل صدیقی کورونا کے علاوہ پھیپڑے کے عارضے میں بھی مبتلا تھے ۔

ایم کیو ایم کنونئیرڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی ،عامر خان ،فیصل سبزواری رابطہ کمیٹی کے دیگرارکان نے عادل صدیقی کے انتقال پ گہرےافسوس کا اظہار کیا ہے،عادل صدیقی جگر کے کینسر میں بھی مبتلا تھے۔

عادل صدیقی رواں ماہ طویل جلا وطنی کے بعد دبئی سے کراچی پہنچے تھے، عادل صدیقی صوبائی وزیرتجارت اورٹرانسپورٹ بھی رہ چکے ہیں ۔

Read Comments