Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2020 09:52pm

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 100 روپے 69 پیسے، لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافے سے 105 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔

Read Comments