Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2020 02:08am

عوام اپوزیشن کا خود احتساب کرینگے،شبلی فراز

وفاقی وزیرِاطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں جلسے جلوسوں پر پابندی ہے لیکن پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نہیں روکیں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ان لوگوں کا خود احتساب کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے لیے ڈرامہ کر رہی ہیں،ملتان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا،اس جلسے کے لیے تین ہزار لوگ سندھ سے لائے گئے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملتان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا۔

Read Comments