فضل الرحمان پر بدعنوانی کیس، جےیو آئی کے ضلعی رہنما طلب
مولانا فضل الرحمان پر آمدن سے زائد اثاثے اور بدعنوانی کیس میں...
مولانا فضل الرحمان پر آمدن سے زائد اثاثے اور بدعنوانی کیس میں نیب نے جے یو آئی کے ضلع رہنما نور اصغر کو 10 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان پر بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی کیس میں نیب نے جے یو آئی ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی رہنما نور اصغر کو طلب کرلیا ہے۔
نیب پشاور کے دفتر سے جاری کردی نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ انکوائری کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نور اصغر کے پاس کیس کے متعلق معلومات اور شواہد موجود ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو بیان ریکارڈ کرنے لئے 10 دسمبر کو دن 11 بجے طلب کرلیا۔
Read Comments