کراچی سینٹرل جیل میں خطرناک قیدی زیادہ اور سیکیورٹی انتہائی کم
کراچی کی حساس ترین سینٹرل جیل میں خطرناک قیدی زیادہ ہیں جبکہ...
کراچی کی حساس ترین سینٹرل جیل میں خطرناک قیدی زیادہ ہیں جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی کم ہے۔
سپرنٹنڈنٹ نے آئی جی جیل کو خط لکھ دیا،جس میں کہا گیا ہے کہ جیل میں گنجائش سے 70گنا زیادہ قیدی ہیں،اس وقت صرف 200 اہلکار سینٹرل جیل میں سیکیورٹی کی ذمہ داری نبھارہے ہیں جبکہ جیل پولیس کی 576 آسامیوں میں سے 277 خالی پڑی ہیں،9سال سے بھرتیاں نہیں ہوئیں۔
سینٹرل جیل میں محض 2400 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے اور جیل میں گنجائش سے 70 گنا زیادہ یعنی 4000 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل سیکیورٹی پر 576 کی جگہ محض 200 اہلکار تعینات ہیں جن کی زیر نگرانی جون 2017 میں2 دہشتگرد سینٹرل جیل سے فرار بھی ہوچکے ہیں۔
Read Comments
