پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 75 ہلاکتیں، 2,829 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 02 دسمبر 2020 09:24am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 75افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8,166ہوگئی جبکہ مزید2,829 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد403,311ہوگئی۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرات روز بروز بڑھنے لگے تاہم لوگ پھر بھی احتیاط کا دامن نہیں تھام رہے،بے احتیاطی سے کونے کونے میں کورونا پھیل گیا،ملک میں مہلک وباء سے کورونا کیسز اور اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,829نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد4لاکھ03ہزار311ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ75ہزار 642ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ20ہزار 356افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں47ہزار701،اسلام آباد میں30ہزار748،بلوچستان میں17ہزار215 ،گلگت بلتستان میں4667اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے6982کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،آج کورونا سے ریکارڈ اموات سامنے آگئیں،24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے مزید75مریض جاں بحق ہوئےجس کے بعد اموات کی تعداد 8166ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2962افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 3066،خیبرپختونخوا میں 1375،اسلام آباد میں324،بلوچستان میں169اور گلگت بلتستان میں 97اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث173 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ49ہزار780 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,244مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,079افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ45ہزار365مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران35ہزار197کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2829افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 55لاکھ84ہزار976افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments