نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ایک اور مشکل میں پڑ...
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2020 03:15pm

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ایک اور مشکل میں پڑ گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی اپیل منظورکرتےہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کرلیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ تحریری حکم نامہ کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور نیب کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اپیلوں پر سماعت کی۔

دفترخارجہ کے ڈائریکٹر مبشرخان ،ایف آئی اے افسر اعجازاحمد اورطارق مسعود نے بیانات ریکارڈ کروائے۔

گواہان نے لندن ،جاتی عمرا اور ماڈل ٹاؤن لاہور میں عدالتی احکامات کی تعمیل سے متعلق آگاہ کیا ۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ 2نواز شریف اور 2نیب کی اپیلیں ہیں ، سزا بڑھانے کی نیب کی اپیل پر نوٹس جاری ہے جبکہ فلیگ شپ پرنہیں ہوا ،شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے آرڈر جاری کردیں گے،گواہان کے پیش کردہ دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔

جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو اشتہاری مجرم قرار دینے کا فیصلہ کیا جبکہ نوازشریف کے ضامنوں کو شوکاز نوٹسز بھی جای کردی کردیئے ۔

عدالت نے نوازشریف کی اپیل مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی اپیو ں کے ساتھ مقررکرتے ہوئے سماعت 9 دسمبر کو مقرر کر دی۔

Read Comments