قیام پاکستان کے بعد سندھ میں میڈیکولیگل سسٹم میں بڑی تبدیلی

کراچی: کامران شیخ سندھ میں73سال بعدمیڈیکولیگل نظام میں مثبت...
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2020 11:26pm

کراچی: کامران شیخ

سندھ میں73سال بعدمیڈیکولیگل نظام میں مثبت تبدیلی یہ کی گئی کہ ڈاکٹرحامد زیڈ جیلانی نےمیڈیکولیگل رپورٹس کےلئےنئےپرفارمےجاری کر دیےجس سےعدالت،پولیس اورعوام الناس کورپورٹس پڑھنےاورسمجھنےمیں آسانی ہوگی یعنی اب کوئی بھی ریپ کیس ہو،بدفعلی ہو،لڑائی جھگڑا یا پھر پوسٹ مارٹم،ایم ایل اوزکی جاری کی گئی رپورٹس کوباآسانی پولیس اور عوام سمجھ سکیں گےسندھ کےتمام ایڈیشنل پولیس سرجنز پر جدید طرز کے نئےمیڈیکولیگل پرفارمہ پر میڈیکولیگل رپورٹ جاری کرنےکےلئےحکم نامہ فوری طور پر نافذالعمل کردیا گیا ہے.اس پرفارمے پر عمر کا تعین،میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ،ریپ کیس،بدفعلی اور پوسٹ مارٹم،رپورٹس سمیت دیگر تمام کیسزشامل ہیں،متاثرہ کسی بھی شخص کو آسانی سے انصاف مل سکےگا.

کراچی میں میڈیکولیگل افسران کی71 سیٹوں میں سے بیشتر خالی ہیں جبکہ وومن ایم ایل او تو کہیں موجود اور کہیں کوئی اتا پتہ نہیں۔شہر میں معصوم بچیوں اورخواتین کےساتھ ہونیوالےزیادتی کے کیسز اور قتل کے واقعات میں رپورٹس جاری کرنے کےلیے مہینوں لگ جاتے ہیں جسکی وجہ اس محکمے کے افسران کی نااہلی اور اسکے علاوہ سہولیات کا موجود نہ ہونا ہے.

میڈیکولیگل کےکئی کیسزصرف ایکسرےفلم نہ ہونےکےسبب کئی ہفتوں تک التوا میں رہتےہیں۔محکمہ صحت سندھ نے جہاں پر فارمے میں تبدیلی لاکر مثبت ثبوت دیا وہیں اس شعبے سے نااہلی اور رشوت کا خاتمہ کردیا جائے تو شہریوں کو باآسانی انصاف مل سکے گا.

Read Comments