Aaj Logo

شائع 03 دسمبر 2020 09:28am

پی آئی اے کی موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے ٹکٹس پر 30فیصد رعایت

اسلام آباد:پی آئی اے نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے ٹکٹس پر 30فیصد رعایت دے دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک یکطرفہ کرایہ 12ہزار سے کم ہوکر 8500اور دو طرفہ کرایہ 24ہزار سے کم ہو کر 17500ہزار کردیا گیا۔

رعایتی کرایوں پر عمل درآمد رات 12بجے سے کردیا گیا ، کرایوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

Read Comments