وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کو شکست دےدی،تیسرا ٹیسٹ منفی آگیا
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے...
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی،تیسرا ٹیسٹ منفی آگیا، مراد علی شاہ 17روز تک وائرس سے متاثر رہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک کورونا وائرس میں مبتلا رہے۔
کورونا نیگیٹو آنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعا کرنے والوں سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
مراد علی شاہ نے کورونا منفی آنے پر ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ﷲ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا پچھلے ماہ 16 نومبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کئی روز تک وائرس میں مبتلا رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ اُن کے 2 ٹیسٹ مثبت رہے تھے۔
Read Comments
