ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.16فیصد تک پہنچ گئی
اسلام آباد:گزشتہ روزکی کورونا مثبت شرح میں کراچی سرفہرست جبکہ حیدرآباد دوسرے نمبرپرہے،ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 8.16فیصد تک پہنچ گئی،صوبوں میں سندھ پہلے نمبرپرہے ۔
وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )میں مارننگ سیشن ہوا ،شرکاء کو کورونا وباء روکنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 8.16 فیصد تک پہنچ گئی،کراچی20.12فیصد کے ساتھ پہلےنمبرپرجبکہ حیدرآباد18.43فیصد کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے ۔
فیصل آبادمیں مثبت کیسز کی شرح6.81 ،لاہورمیں 5.69، راولپنڈی میں 4.95 ،پشاورمیں 9.17، سوات میں 7.32 اور کوئٹہ میں 9.91 فیصد رہی۔
اس کے علاوہ سندھ میں14.1،بلوچستان میں 12.5،آزاد کشمیر11.09،اسلام آباد 6.6،پنجاب 4.2،خیبرپختونخوا5.6 اورگلگت میں مثبت کیسزکی شرح 4.7 فیصد ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس وقت کورونا کے 2 ہزار469 مریض تشویشناک حالت میں ہیں اور301 مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔
