شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کی مدت آج ختم
لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز...
لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہو رہی ہے،دونوں رہنماء آج شام سے پہلے کوٹ لکھپت جیل چلے جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کی مدت ایک روز توسیع کے بعد آج ختم ہوجائے گی،جس کے مطابق آج ہی دونوں لیگی رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل میں دوبارہ گرفتاری دینا ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پرول میں توسیع کی درخواست پر حکومت پنجاب نے مزید 24گھنٹے کی توسیع کردی تھی۔
شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال پر جمعہ 27 نومبر کو 5 روز کیلئے پرول پر رہا کیا گیا تھا۔
Read Comments
