کورونا ،جمعے کو یوم دعا منانے کا اعلان

اعلامیہ جاری کیاگیا ہے کہ کورونا سے نجات کیلئے کل بروز جمعہ کو...
شائع 03 دسمبر 2020 07:44pm

اعلامیہ جاری کیاگیا ہے کہ کورونا سے نجات کیلئے کل بروز جمعہ کو خصوصی یوم دعا کے طور پر منایا جائےگا ۔

صدرمملکت کی علماء سے مشاورت سے متعلق وزارت مذہبی امور نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ مساجد میں ایساو پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سردیوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کی روک تھام کے لئے علما کرام و مشائخ عظام پہلی لہر کی طرح اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ دینی مدارس کے جلسے، تبلیغی اجتماعات،محافل میلاد اور محافل ذکر میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت سے احتراز کیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مساجد، مدارس، خانقاہ اور امام بارگاہ سے دینی احکامات کی روشنی میں کورونا وبا کے پیش نظر حفضا ن صحت اور احتیاطی تدابیر کی آگاہی کا پیغام دیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں گلگت اور آزاد کشمیرکے تمام مسلک کے علما و مشائخ نے شرکت کی جس میں تمام سیاسی رہنمائوں اور حکومتی عہدیداروں سے مطالبہ کیا گیاہے کہ کرونا وائرس سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر بہم طور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر پر علما نے تشویش کااظہارکیا ہے ۔ وبا سے تحفظ کے لئے عوام کی آگاہی پر علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ۔

Read Comments