Aaj Logo

شائع 03 دسمبر 2020 11:54pm

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر پیٹ پیٹرسن چل بسے

ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل معروف ریسلر پیٹ پیٹرسن مختصر علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین نژاد امریکی ریسلر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1958 میں کیا اور 1998 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ لی۔

پیٹ پیٹرسن نے پہلی بار انٹر کانٹینٹل ٹائٹل اور رائل رمبل میچ تخلیق کئے، اُنہیں 1996 کی کلاس ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف میں شامل کیا گیا تھا۔

سنہ 2019 میں پیٹ پیٹرسن نے کوئی بھی ڈبلیو ڈبلیو ای ٹائٹل جیتنے والے معمر ترین ریسلر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے 78 برس کی عمر میں ڈبلیو ڈبلیو ای 24/7 چیمپئن شپ جیتی تھی۔

پیٹرسن کی موت پر معروف ریسلرز جان سینا، شین میک مین، مسٹر میک مین اور ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

Read Comments