Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2020 03:54pm

نوازشریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشدملک کوروناکے باعث انتقال کرگئے

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کوسزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کرگئے ، ارشد ملک گزشتہ 5روز سے وینٹی لیٹرپرتھے ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کے باعث چل بسے، ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار وائرس کا شکار تھے اوراسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

ذرائع کے مطابق ارشد ملک گزشتہ 5 روزسے وینٹی لیٹر پرتھی جبکہ 2روز سے ان کی حالات تشویشناک ہوگئی تھی۔

خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ملک کی نمازجنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی، ارشد ملک کےوارثان میں 2بیٹے اور 2بیٹیاں شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے24دسمبر2018 کوالعزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو7سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا ۔

6 جولائی2019 کومریم نوازایک ویڈیوسامنے لائی تھیں جس کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ارشد ملک کواحتساب عدالت کےجج کے عہدے سے ہٹادیا تھا ۔

Read Comments