Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2020 01:28pm

کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے، چیئرمین نیب جاوید اقبال

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑہے، نیب نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انکوائریز اور انویسٹی گیشنزکا معیار بہترکیا ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکواٹرزمیں اہم اجلاس ہوا جس میں نیب کی کارکردگی سمیت دیگر معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

چیئرمین نیب نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اورورلڈ اکنامک فورم نے نیب کارکردگی کوسراہا ہے ، نیب کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہےنیب لوٹے گئے466 ارب روپے برآمد کرچکا ہے ۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال نے مزید کہاکہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑہے ، نیب نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انکوائریز اور انویسٹی گیشنز کامعیار بہتر کیا ، نیب نے سینئرافسران پرمشتمل کمبائنڈ انوسٹی گیشن کا نظام متعارف کرایا ۔

Read Comments