انٹربینک میں آج کے ڈالر کے ریٹ
کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں انتہائی معمولی اضافہ ہوا ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 2 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج بدھ کے روز ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 47 پیسے سے کم ہوکر 160 روپے 49 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے تینوں روز ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ تین دن میں ڈالر کی قدر 36 پیسے اضافے کے ساتھ 160 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 49 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔
Read Comments