'عدالتی مفرور صرف کرسیوں سے خطاب کررہے ہیں'
معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عدالتی مفرور رات کو لندن میں بیٹھ کر خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے عمران خان کے ساتھ بغض اعر کینے کے بیانیے کو عوام نے مسترد کر دیا ہےاب یہ لوگ لانگ مارچ اور استعفوں کا لاگ آلاپ رہے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کی ناکامی کے بعد پارٹی میٹنگز میں یہ لوگ دست و گریبان ہیں راج کماری ہیڈ مسٹریس بن کر ہاتھ میں چھڑی لئے میٹنگ کی سربراہی کر ری ہیں۔
انہوں نے کہا عمران خان کے ساتھ بغض حسد اور کینے کا جو غلیظ بیانیہ تھا اس کو مسترد کر دیا گیاہےعمران خان بھی لاہور کا سپوت ہے اورلاہوریوں نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر نسل در نسل غلامی کا طوق اتار دیاہت اب یہ لوگ لانگ مارچ اور استعفوں کا راگ آلاپ رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کی کنیزیں بتائیں کہ کیا استعفے پیدل چل کر آ رہے ہیں جو ابھی تک سپیکر تک نہیں پہنچےان لوگوں کو پتہ ہے کہ استعفے دے کے اپنی کشتی کو غوطہ زن کریں گے۔
انہوں نے کہا محترمہ اب مان لیں کہ ان کی جماعت میں اب بغاوت ہو چکی ہے جبکہ عوام اس ملک میں استحکام چاہتی ہےعوام کے لئے واحد امید کا چراغ عمران خان ہیں معاون خصوصی نے کہا بلاول بھٹو نے تو شہباز شریف کی رہائ کی اپیل کی مگر محترمہ کے منہ سے ایسی کوئ بات نہیں نکلی اورفضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ لانگ مارچ جنوری یا فروری میں ہو گا جہاں بھی لفظ یا آ گیا وہاں ابہام ہو گاپوری دنیا نے دیکھا کہ پی ڈی ایم کے پاس عوام کی بہتری کا کوئ منصوبہ نہیںیہ صرف اور صرف کرپشن بچانے کی مہم ہےگیارہ جماعتیں مل کر بھی عمران خان کا بال بھی بھیکا نہیں کر سکتیں۔
معاون خصوصی نے کہا مینار پاکستان میں صرف 5 ایکڑ اراضی پر قنات لگایا گیا تھاجلسے کا ناکام ہونا ظل سبحانی اور راج کماری کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔