Aaj Logo

شائع 28 دسمبر 2020 02:14pm

اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے جمہوریت کے علمبردار نہیں ہوسکتے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کا مضبوط ہونا اہم ہے ،اداروں پرانگلیاں اٹھانے والے جمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے ملاقات کی،جس میں آئینی، قانونی اورسیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کا مضبوط ہونا اہم ہے،اداروں پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پرجمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے،ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔

بابراعوان نے معاشی استحکام اورکورونا سے بچاؤکی حکومتی پالیسیوں کوحکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں ۔

Read Comments