Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2020 07:47pm

'نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی'

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی ، نہ نوازشریف واپس آئے گا نہ یہ استعفے دینگے۔ عمران خان اکیلا سینیٹ میں ہوگا تو 18 ترمیم بھی ختم کرے گا، مزید سخت قانون لائے گا ۔ فوج کیخلاف باتیں کرنے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا ۔ مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ ہوا ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیلئے صف ماتم بچھی ہوئی ہے ۔ پیپلزپارٹی سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لیتی ہے تو ن لیگ بھی حصہ لے گی ،ن لیگ کے اندرسے پریشرآئے گا ۔نہ نواز شریف واپس آئے گا نہ یہ استعفے دینگے ۔ پی ڈی ایم کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کے معاملہ کا مجھے نہیں پتہ ۔ آصف زرداری مفاد اورذات کیلئے پتے کھیلتا ہے ۔ عمران خان نے بہترکھیلا ہے نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ فوج کیخلاف باتیں کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔ پی ڈی ایم روزبروزتنزلی کا شکارہے ۔ پی ڈی ایم والے اب گھرجائیں گے۔ مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ ہواہے ۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان اکیلا سینیٹ میں ہوگا تو 18 ترمیم بھی ختم کرے گا ۔ مزید سخت قانون لائے گا ، ہر سیاسی جماعت کو ایک سہارا چائیے ۔

Read Comments