Aaj Logo

شائع 31 دسمبر 2020 07:21pm

'عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرینگے'

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دعاگوہوں کہ نیاسال ہم سب کیلئےخوشیاں لےکرآئے، سابق حکومت نےکچرااٹھانےکیلئےترک کمپنی سےمعاہدہ کیا۔ موجودہ حکومت عوام سےکئےوعدےپورےکرےگی۔

فردوس عاشق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومت نےکچرااٹھانےکےنام پرگندپھیلایا،عثمان بزدار کی قیادت میں سیاسی گندکاخاتمہ کرینگے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ البراک اوراوس پاک کمنی کےساتھ آج معاہدہ ختم ہوگیا، دونوں کمپنیوں نے10دسمبرکےبعدکچرااٹھانابندکردیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ صفائی کےنام پرعوام کو14ارب روپےکاٹیکالگایاگیا، معاہدےکےتحت تمام کمپنیوں کوڈالرزمیں ادائیگیاں کی گئیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے، ہم نےلاہورکوصاف رکھناہےاورپیسہ بھی بچاناہے، لاہورشہرمیں صفائی نہ ہونےپرعوام سےمعذرت خواہ ہوں۔

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ لاہورشہرکو9زونز میں تقسیم کیاجائےگا، کمپنی کےساتھ مذاکرات میں عوام کےمفادات کوسامنےرکھیں گے، ہم14ارب کےبجائے9ارب میں معاہدہ کرینگے،دونوں کمپنیوں سےنئےمعاہدےکئےجائیں گے، ہم کمپنیوں سےبلیک میل نہیں ہونگے، اپوزیشن اداروں کومتنازعہ بنارہی ہے، ہم کرپشن نہیں ہونے دینگے، موجودہ حکومت عوام سےکئےوعدےپورےکرےگی۔

Read Comments