Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2021 10:24pm

حکومت دراڑ ڈالنے کی کوشش میں ہے، پروگرام روبرو میں بات چیت

پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کوشش کرے گی کہ ہمارے درمیان دراڑ آئے، حکومت کی پریشانی انکے چہرے پر اڑی ہوائیوں سے ظاہر ہے۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام روبرو میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام بے روزگاری اور لاقانونیت کے ہاتھوں پریشان ہیں، 20 نومبر کو جو 26 پوائنٹس طے کئے انکی ایک ایک شق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم تو مارشل لاء سے نہیں ڈرے ان بیچاروں سے کیا ڈرنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں سیاسی میں ایجنسیوں کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہئے، کیا مداخلت نہیں ہوتی رہی، کیا مداخلت نہیں ہورہی۔

قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اب مزید تجربے کی ضرورت نہیں،جس دن ہمارے پاس عدد اکثریت ہوئی ہم بہاولپر صوبہ بنادیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاشزم کا بہترین شاہکار یہ حکومت ہے،یہ ملک میں تشدد کو فروغ دینا چاہتے ہیں اللہ کرے ہم اس سے بچ جائیں، کوئی ایسا راستہ اختیار نہیں کریں گے جو ملک کے مفاد میں نہ ہو، پنڈی والوں کو بھی سوچنا ہوگا کہ طاقت کے زور پر عزت نہیں کرائی جاسکتی۔

پی پی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کوشش کرے گی کہ ہمارے درمیان دراڑ آئے، حکومت کی پریشانی انکے چہرے پر اڑی ہوائیوں سے ظاہر ہے۔

Read Comments