Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2021 12:05pm

پنجاب میں دھند کا راج، قومی شاہراہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث بند

لاہور:پنجاب میں ان دنوں خشک سردی کے ساتھ دھند کا بھی راج ہے.قومی شاہراہ کو مختلف مقامات پر آج بھی حد نگاہ کم ہونے کے باعث بند کرنا پڑا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

پنجاب میں موسم آج بھی موسم سرد اور خشک ہے،لاہور میں 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،آج کم سے کم درجہ حرارت 5 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

قومی شاہراہ پر آج بھی اوکاڑہ، قادر آ باد، ساہیوال،ہڑپہ,چیچہ وطنی،میاں چنوں، خانیوال،ملتان ،بستی ملوک ، لودہراں اور بہاولپور کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہےجبکہ حد نگاہ 20 میٹر تک رہ جانے پرموٹروے کوخانیوال سے ملتان تک اور ایم فور کو شام کوٹ سے کوٹ عبدالحکیم تک بند کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کردی۔

Read Comments