Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2021 09:44pm

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونےوالی کورکمانڈرز کانفرنس میں کشمیریوں سےمکمل یکجہتی کااظہار کیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی اور ملکی سیکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔سرحدوں کی صورتحال، داخلی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ دلچسپیوں کے امور بھی کور کمانڈرز کانفرنس میں زیر غور آئے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں یوم حق خود ارادیت پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پر عزم کشمیری انشاءاللہ کامیاب ہوں گے اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہوگا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان میں امن عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

کورکمانڈرزکانفرنس سےخطاب کرتےہوئےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےکہاکہ قومی کوششوں سےخطرات کو مکمل شکست دی جاسکتی ہے، معاشرے کے تمام فریقین کواپنابامقصدکردار ادا کرنا ہوگا.ہر سطح پر بہترین صلاحیت سے تمام چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے.قومی اداروں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

Read Comments