Aaj Logo

شائع 07 جنوری 2021 09:32pm

'بلاول اورمریم نے آج ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا'

ترجمان بلوچستان حکومت کہتی ہے کہ ہزارہ برادری کےغم میں شریک ہیں۔مچھ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔صوبائی حکومت جلدملزمان تک پہنچ جائےگی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں کہ میتوں کی تدفین کردیں۔تدفین کےبعد دھرنا دیں احتجاج کریں،ہمیں اعتراض نہیں۔ ملوث افراد کوکیفر کردار تک پہنچایاجائےگا۔

انہوں نے کہاامیدتھی بلاول بھٹواورمریم نوازسیاست نہیں کرینگے۔مریم اوربلاول نےآج بھی سیاست کی۔بلاول اورمریم کوتدفین کی گزارش کرنی چاہیئےتھی۔دونوں نے صرف اشتعال دلایاگیا۔ن لیگ کےدورمیں آج سےزیادہ دہشتگردی ہوتی تھی۔ہماری طرف سےمچھ واقعہ پرسیاست نہیں کی گئی۔بلاول اورمریم نےآج ذمہ داری کامظاہرہ نہیں کیا۔

لیاقت شہوانی نے کہا7میتیں افغان باشندوں کی ہیں۔افغانستان اپنےشہریوں کی میتیں مانگ رہاہے۔ دھرنے کے شرکاء سےتعاون کی درخواست کرتاہوں۔

Read Comments