Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2021 09:46pm

شیخ رشید اور نئےآئی جی اسلام آباد کے درمیان ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے ملاقات کی۔وزیرداخلہ نے نئے آئی جی کو عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے ہدایات کی۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد سے اسلام آباد پولیس کے نئے آئی جی قاضی جمیل الرحمن نے ملاقات کی۔ملاقات میں امن او امان اورپیشہ ورانہ امورپربات چیت کی گئی۔نئے آئی جی نے وزیرداخلہ کو پولیس اصلاحات کے حوالے سے بریف کیا۔وزیرداخلہ کی آئی جی اسلام آباد کوذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد دی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ نوجوان اسامہ ستّی کا اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں قتل ایک اندوہناک واقعہ ہے۔مزید ایسے کسی بھی حادثے کی گنجائش نہیں ہے۔ پولیس فورس کو پیشہ ورانہ بنانے کے ضرورت ہے۔ اسلام آباد پولیس فورس کے لئے نئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل لے رہے ہیں۔ان سے اسلام آباد کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد پولیس کو رہائشی سہولیات دینگے۔ ان کی مراعات میں اضافہ کرینگے۔پیشہ وارانہ کوتاہیوں اور کرپشن پر زیر ٹولرینس ہوگی۔ وزیر داخلہ نے نئے آئی جی کو عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے ہدایات جاری کیں۔

Read Comments