Aaj Logo

شائع 13 جنوری 2021 12:07pm

ریاست کی ترجیحات دیکھنا ہوں تواسلام آباد کوہی دیکھ لیں، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام ہائیکورٹ میں کچہری اورامن وامان کی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کی ترجیحات دیکھنا ہوں تواسلام آباد کوہی دیکھ لیں ،وکیل اورججز اپنی نہیں عام سائلین کیلئے سہولت مانگ رہے ہیں اس معاملے پرمناسب تحریری حکم جاری کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اسلام آباد کچہری اورامن و امان کی صورتحال سے متعلق کیسزپرسماعت کی۔

وکیل نے بتایاکہ وفاق نے رجسٹراراسپیشل کورٹس کی رپورٹ جمع کرائی ہے ، کچہری اوردیگرمسائل کی رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ملک کی واحد ڈسٹرکٹ کورٹس جن کی ذمہ داری وفاقی حکومت پرہے کیا مشیرداخلہ شہزاد اکبرنے کچہری اورجوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا ہے؟۔

وکیل نے بتایاکہ نہ دورہ کیا اور نہ ہی گزشتہ سماعت کے بعد رابطہ کیا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجیں گے نیب کورٹس کے پاس کیسزہیں سہولیات نہیں ججزبھی انسان ہیں ۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا کی عدالت نے سماعت نو فروری تک ملتوی کردی۔

Read Comments