Aaj Logo

شائع 13 جنوری 2021 08:43pm

بھارتیوں کو کپتان کی آئی سی سی پولنگ میں جیت ایک آنکھ نہ بھائی

کپتان کی جیت پر سوشل میڈیا پر خوب میمز بنیں اور بھرپور تبصرے ہوئے، وہیں بھارتیوں کو عمران خان کا جیتنے ایک آنکھ نہ بھایا۔ حکومتی وزراء اور نمائندگان نے بھی فاتحانہ ٹویٹ داغے۔

کپتان کی جیت بھارتیوں کو ہضم نہ ہوئی اور انہوں نے دھاندلی کا الزام لگادیا۔

بھارتی صارف نے لکھا یہ دھاندلی ہے، اتنا کم وقت رہنے پر عمران خان کی جیت کیسے ہوگئی جبکہ وہ کوہلی سے پیچھے تھے۔ پاکستان شاکس انڈیا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

عاطف نامی صارف نے عمران خان کا بھارتیوں کو پیغام پہنچایا لکھا گھبرانا نہیں ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا۔

سید محسن عباس نامی صارف نے بھارتیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہم تمہیں سرپرائز اور شاکس بار بار دیتے رہیں گے۔ سید نعمان نے آئی سی سی کے پول کو اصل سرجیکل اسٹرائیک قرار دیا۔

فاطمہ نے مودی کی آنکھیں چھپانے والی تصویر لگا دی۔ حسن نے تصاویر لگا کر لکھا کہ ٹی پارٹی ہوجائے، کیونکہ ٹی از فنٹاسٹک۔

شاہد نے لکھا کہ عمران خان تو دلوں پر راج کرنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں۔ صبا ںے عمران خان کی پش اپس کرتے ہوئے ویڈیو لگائی۔

حکومتی وزراء اور نمائندگان نے بھی اپنے کپتان کی جیت پر فاتحانہ ٹویٹ داغے۔

Read Comments