Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2021 05:37pm

جنسی ہراسانی کیس: قومی کپتان بابر اعظم کی مشکلات میں مزید اضافہ

لاہور: سیشن عدالت لاہور نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے حامزہ مختار کی درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او کو درخواست گزار خاتون کا بیان ریکارڈ کرکے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

خاتون درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بابر اعظم نے شادی کا جھانسہ دیکر جنسی استحصال کیا، عدالت بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

بابر اعظم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بابر اعظم قومی کھلاڑی ہیں اور وہ نیشنل ہیرو ہیں، خاتون بابر اعظم کو بلیک میل کرنے کیلئے درخواستیں دائر کر رہی ہے، 2016 میں خاتون نے بلیک میل کرنا شروع کیا جس پر پولیس نے تحقیقات کیں اور بابر اعظم کو بے قصور قرار دیتے ہوئے پولیس افسران نے مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست داخل دفتر کردی تھی، لہٰذا عدالت درخواست خارج کرے۔

Read Comments