Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2021 09:29pm

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی پہلی 2 کوویڈ ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آگئے

لاہور: جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی پہلی 2 کوویڈ ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی ٹیسٹنگ 13 اور پھر 16 جنوری کو ان کے اپنے شہروں میں ہوئی اور ان تمام ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی تیسری ٹیسٹنگ منگل کو کراچی میں ہوگی، اسکواڈ میں شامل کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں کے اہل خانہ، امپائرز، ڈاکٹر اور دیگر ضروری عملہ کل چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچے گا۔

کراچی میں موجود کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف اور ان کے اہلخانہ اپنے گھروں سے ہی ٹیم ہوٹل پہنچیں گے۔

Read Comments