Aaj Logo

شائع 19 جنوری 2021 06:51pm

'آئین کو نہ ماننے والا مردہ باد'

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کو نہ ماننے والا مردہ باد، ہم ملک کوبچانا چاہتےہیں۔

یہ بات انہوں نے ای سی پی کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج کےدوران خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

خطاب کے دوران محمودخان اچکزئی نےکارکنان کوڈانٹ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینٹیاں مارنےسےانقلاب نہیں آئےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوچلانےکیلئےآئین کو ماننا پڑےگا، آئین کو نہ ماننے والا مردہ باد۔

محمودخان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم ملک کوبچانا چاہتےہیں،پشاورمیں400بچوں کوقتل کیاگیا،آج تک قاتل نامعلوم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں500پولیس اہلکاروں کوقتل کیاگیا،قاتل نامعلوم ہے۔

Read Comments