Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2021 08:59pm

جنوبی افریقہ سے سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کراچی پہنچ گیا

کراچی: قومی اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کراچی پہنچ گیا، ہوٹل پہنچنے پر قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی، کلیئر کرنے پر کھلاڑی 21 جنوری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

پروٹیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل لاہور اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں کے اہل خانہ، امپائرز، ڈاکٹرز اور دیگرضروری عملہ بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ کراچی پہنچ گیا۔

دوسری جانب شہر قائد میں موجود کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ براہ راست ٹیم ہوٹل پہنچے، یاد رہے کہ پاک جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے شروع ہوگا۔

Read Comments