Aaj Logo

شائع 22 جنوری 2021 07:16pm

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

پاکستان پیپلزپارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا، شازیہ مری کہتی ہیں، تباہی سرکار نے غریب کو مارنے کی پالیسی بنائی ہے۔ براڈ شیٹ اسکینڈل پر تحقیقات آئی واش کے سوا کچھ نہیں اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے ۔

پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد اور اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا. انہوں نے تباہی سرکار نے غریب کو مارنے کی پالیسی بنائی ہے. انہیں عوام کے درد کا کوئی احساس نہیں۔

براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے متعلق شازیہ مری کا کہنا تھاکہ اس معاملے پر وفاقی حکومت کا عمل آئی واش ہے، براڈ شیٹ اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کی جائے اور تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں ۔

کورونا وائرس کی ویکسین کے متعلق پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان اس خطے کا واحد ملک ہے جس نے ابھی تک ویکسین نہیں منگوائی ۔

Read Comments