Aaj Logo

شائع 22 جنوری 2021 11:20pm

'وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان'

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ۔وہ کہتے ہیں حکومت کو آئینی اور قانونی طریقے سے گھر بھیجیں گے ۔ اپنی حکمت عملی پر اتحادیوں کو بھی منائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دو ٹوک اعلان کردیا اور کہا کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور اپنے اس ایجنڈے پر اپوزیشن کو بھی منائیں گے۔

بلاول نے حکومت کو صنعتکار دشمن قرار دیا اور کہا کہ 2سال میں معیشت کو نقصان پہنچایا گیا ،ڈنڈے سے معیشت چلارہی،ہم عوام دوست ہیں۔

اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا حکومت ہر چیز کا ذمہ پچھلی حکومت پر ڈال دیتی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے لاڑکانہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا افتتاح کردیا گیا ۔ منصوبے سے بیس ہزار سے زائد شہریوں کو روزگار ملے گا۔

Read Comments