Aaj Logo

شائع 25 جنوری 2021 08:16pm

'پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے'

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کہتے ہیں کہ پاکستان نئی بات چیت کی بنیاد پر نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح اقتصادی شراکت داری قائم کرنا ہےجس کے بعد عالمی مسائل سے نمٹنے اور علاقائی امن یقینی بنانے سمیت سیکیورٹی شراکت داری کو باضابطہ بنانا ہے۔

معاون خصوصی نےکہاکہ پاکستان امریکاکےساتھ ایسے دوطرفہ تعلقات چاہتا ہے جو خطےمیں دیگر ممالک کے ساتھ امریکی تعلقات کی پالیسی سے متاثر نہ ہوں۔

ڈاکٹرمعیدیوسف نے کہاکہ وہ ایسا ماحول پیداکرنا چاہتے ہیں جن میں تھنک ٹینکس جامع بات چیت کرسکیں تاکہ خیالات کا تسلسل جاری رکھا جاسکے اور انھیں پالیسی سازی میں استعمال کیاجاسکے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments