Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2021 12:20pm

پی ٹی آئی کا جمیعت علماء اسلام کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنےکافیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے جمیعت علماء اسلام کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکمران جماعت تحریک انصاف مولانا فضل الرحمان کی جماعت کیخلاف متحرک ہوگئی ، جمیعت علماء اسلام کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے درخواست تیار کرلی، الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکریں گے۔

درخواست میں جے یوآئی کے سابق رہنما ءحافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویوکا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ، جس میں حافظ حسین احمد نے فضل الرحمان کے لیبیا اورعراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیاہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سمیت کئی رہنماءدونوں ممالک لیبیا اور عراق کا متواتر دورہ کرتے تھے، جمعیت علماء اسلام کیخلاف الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی استدعا کی جائے گی۔

Read Comments