ایل این جی کی قیمت میں اضافہ
اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 142 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کیلئے قیمت 1401 سے بڑھ کر 1542 روپے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے قیمت 1358 سے بڑھ کر 1500روپےمقررکردی گئی سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 142 سوئی ناردرن کیلئے 140 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
ایل این جی مہنگی ہونے سے ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کا خدشہ ہے جس کا بجلی صارفین پر پڑے گا۔
Read Comments