Aaj Logo

شائع 08 فروری 2021 08:39pm

ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی: پاکستان کی مشہور مارننگ شو ہوسٹ و اداکارہ ندا یاسر کی والد انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا یاسر نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "اُن کی پیاری، مضبوط اور باہمت والدہ اُنہیں اکیلا چھوڑ گئیں"۔

ندا یاسر کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات، مداح اور دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Read Comments