Aaj Logo

شائع 12 فروری 2021 12:14pm

سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں سینیٹ انتخابات میں پیسے کی مداخلت اور ووٹوں کی خرید و فروخت کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عاصم حفیظ نےدرخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاہےکہ سینیٹ کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا،سییٹ کے انتخابات میں کرپشن،پیسےکا عمل دخل اور ووٹ کی فروخت کا خدشہ ہے جبکہ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کیلئے ایک ویڈیوبھی سامنےآ گئی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کوآئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پابندکرے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سمات ہونےسےمتعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Read Comments